لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف سے ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی۔ جاوید بدر کی جانب سے نوازشریف کے نام ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں،آپ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں ، امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معافی کر دیں گے،یہ خط کسی دبائو یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں۔