نامعلوم افراد نے کینیٹن پر بیٹھے رانا عمار پر فائرنگ کردی‘طلباء کااحتجاج‘ایڈمین بلاک میں توڑپھوڑ
کینال روڈ بند کر کے احتجاج‘ یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت سے واقعہ پیش آیا:اسلامی جمعیت طلبہ کاالزام
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔، طلباء کی جانب سے ایڈمن بلاک پر حملہ کیا گیا ، طلباء نے توڑ پھو ڑ،گملے اور شیشے توڑ دئیے۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کنٹین پر بیٹھے طالبعلم رانا عمار کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی ہو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی طلبا مشتعل ہو گئے ایڈمن بلاک پر حملہ کر کے توڑ پھو ڑ کرتے ہوئے گملے اور شیشے توڑ دئیے بعد ازاں طلبا کی بڑی تعداد نے کینال روڈ پر بند کر کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث کیمپس انڈرپاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کامیاب کیمپس پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیادوسری جانب پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف مبینہ مذکورہ جگہوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کر لی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوٹیج میں فائرنگ کا واقعہ نظر نہیں آیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم رانا عمار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔جمعیت نے اپنے بیان میں کہا کہ جامعہ پنجاب کے طلبہ پر اسلحہ گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یونیورسٹی میں دن دیہاڑے عام طلبہ پہ سیدھی گولیاں چلائی گئیں، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام رہی، گزشتہ ایک ماہ میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔