لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے دو طالبعلموں پر تشدد میں ملوث ایک تنظیم کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے شعبہ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لا کالج کے عاطف نواز اور عمار خان اور آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجتبیٰ حسین کو معطل کرنے کی منظوری دی جبکہ پہلے سے خارج شدہ 2طالبعلموں عثمان احمد اور غضنفر علی کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی۔