شہری گھر بیٹھے موبائل پر پراپرٹی ٹیکس کی درستگی کروا سکیں گے، 50لاکھ صارفین باآسانی مستفید ہوں گے
لاہور(دانش منیر)محکمہ ایکسائز کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئی ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز نئی ایپ لانچ کرے گا۔ ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق پرسنل اسسمنٹٹ موڈکے نام سے نئی ایپ لانچ کی جائے گی ،صوبہ بھر کے 50لاکھ پراپرٹی یونٹس ڈیجیٹل ایپ پر موجود ہوں گے ،شہری پرسنل اسسمنٹ موڈ کے ذریعے پراپرٹی پر لاگو ٹیکس کا جائزہ لے سکے گا ، شہریوں کو اب پراپرٹی ٹیکس کی تصیح کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، شہری ایپ پر خود اپنے گھر سے ہی پراپرٹی ٹیکس کی تصحیح کروا سکیں گے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ایپ کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بل کہ کرپشن کا راستہ بھی مستقل بند ہوگا ۔صوبہ بھر کے لاکھوں صارفین کہیں سے بھی اپنے موبائل کے زریعہ کے پراپرٹی ٹیکس کی اسسمنٹ درست کروا سکیں گے اور ڈپٹی کمشنر ریٹس کے اطلاق کے فوری بعد ڈیجیٹل ایپ کا اغاز کردیا جائے گا۔