لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اور محکمہ ترقی خواتین (ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ) کے درمیان ورکنگ ویمن ہاسٹلز کیلئے جدید ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ترجمان محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کیمطابق اس معاہدے کا مقصد ورکنگ خواتین کو سہولت فراہم کرنا اور وورکنگ ویمن کے رہائشی معاملات کو مزید شفاف اور موثر بنانا ہے۔ ایپ اور ویب پورٹل کی مدد سے خواتین اب گھر بیٹھے ہاسٹل میں رہائش کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ درخواستوں کی پراسیسنگ، منظوری اور دیگر معاملات کی آن لائن ٹریکنگ بھی ممکن ہوگی۔