اداروں کی بربادی کا آغاز دیکھیں تو ایم کیوایم کا چہرہ نظر آئے گا: سعید غنی

   کراچی(آئی این پی )صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ اداروں کی بربادی کا آغاز دیکھیں تو ایم کیوایم کا چہرہ نظر آئے گا۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم کے دور میں غریبوں کی ریٹائرمنٹ، پنشن کے پیسے کہاں گئے؟ ،کے ایم سی،کے ڈی اے سمیت دیگر ادارے کس نے تباہ کیے؟۔انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، پی ٹی آئی حکومت میں آئی کسی نے کہا کہ کے فور منصوبے میں بہت کرپشن ہے، بانی پی ٹی آئی نے کے فور کا کام رکوا دیا، تحقیقات شروع ہوگئیں۔