کراچی کے اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، پیپلز پارٹی مسائل حل کررہی ہے
کراچی (بیورو رپورٹ )وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار نہیں ملیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ، کے ایم سی، کے ڈی اے، ایم ڈی اے سمیت تمام اداروں کی بربادی کے پیچھے ایم کیو ایم کا بھیانک کردار ہے، پرامن اور روشنیوں کے شہر کراچی کو دہشگردی میں دھکیلنے والی ایم کیو ایم کس منہ سے کراچی کے مسائل پر بات کرسکتی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی نفرت کی سیاست کو کراچی کے عوام نے دفن کردیا ہے، ایم کیو ایم ایک مردہ سیاسی گھوڑا ہے، ایم کیو ایم شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے۔