سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی

 کراچی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے تشدد اور دھمکانے کے کیس میں صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹائون چیئرمین فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں ٹائو ن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر محمد وسیم، ملزم فرحان غنی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے