خالد مقبول بے بس سربراہ ، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں: سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ خالد مقبول بے بس سربراہ ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی مافیا کے نرغے میں ہے، ان کے اپنے اختلافات ہیں، ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی والا کام کیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو تباہ پرانے میئر نے کیا۔سعید غنی نے کہا کہ کے ڈی اے سے 3 ارب روپے کا پلاٹ سندھ حکومت خرید رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کام شروع کیا تو ایم کیو ایم کریڈٹ لینا چاہتی ہے، صوبائی حکومت نے جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے ان کا افتتاح ہو رہا ہے۔