بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتا اور باہری دنیا کی کھوج کرتاتھا
موجودہ عہد میں پرورش پا تا تو زیادہ امکان یہی تھا کہ زندگی میں ناکام ہوجاتا، پوسٹ میں اظہار خیال
نیویارک(آئی این پی )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بتایا ہے کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے۔ اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے برسوں سے دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر ان کے خیال میں اگر وہ موجودہ عہد میں پرورش پاتے تو زیادہ امکان یہی تھا کہ وہ زندگی میں ناکام ہو جاتے، انہوں نے زندگی میں کامیابی کی وجہ بننے والی عادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد کے بچے سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے باعث اپنی راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔ ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے بتایا کہ اگر ایک عادت ان کی زندگی کا حصہ نہ ہوتی تو وہ کبھی 3 ہزار ارب ڈالرز اثاثوں کی مالیت کمپنی مائیکرو سافٹ کی بنیاد نہیں رکھ پاتے۔ا نہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے۔ اسی طرح وہ مطالعہ کرتے تھے اور گھنٹوں اپنے کمرے میں بہت گہرائی میں جاکر سوچتے تھے۔