ٹیکس فراڈ اور اسلحہ کیس: جو بائیڈن نے جاتے جاتے بیٹے کو معافی دیدی

واشنگٹن  (آئی این پی )امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار کے آخری دنوں میں بیٹے ہنٹر بائیڈن کو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان کردیا۔ہنٹر بائیڈن کو رواں سال کے آغاز میں منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے پر اس وقت مجرم قرار دیا گیا تھا جب انہوں نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکس چوری کے ایک مقدمے میں بھی اعتراف جرم کیا تھا لیکن انہیں سزا نہیں سنائی گئی تھی۔ممکنہ طور پر جونیئر جوبائیڈن کو 16 دسمبر سزا سنائی جانی تھی تاہم اس سے پہلے ہی جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔