واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سی این این کے مطابق ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کئی متنازع اور غلط دعوے کئے ، جب کہ ان کا انداز بے ربط اور اسکرپٹ سے ہٹ کر تھا۔ سی این این کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ قابل تجدید توانائی فوسل فیولز (روایتی ایندھن ) کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہے جو کہ حقائق کے برخلاف ہے۔