شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول آپ اپنے 17 سال کے صرف 17 پراجیکٹ بتا دیں عظمی بخاری

لاہور کراچی کا فرق سامنے ہے، آپ  کو پنجاب کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے نوابشاہ اور گڑھی خدا بخش دکھائیں‘ جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا
پنجاب حکومت کے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے جس کی کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، جو کچھ نہیں کرسکتے وہ منہ ہلا سکتے ہیں‘17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکوں کی تقسیم شروع کردی جائیگی
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں ہم ان کا بڑا احترام کرتے ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا، پنجاب حکومت کے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے جس کی کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، جو کچھ نہیں کرسکتے وہ منہ ہلا سکتے ہیں،وزیراعلی  پنجاب نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی ، 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا جب پنجاب پر مشکل وقت آیا تو اس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا گیا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ جو سلوک ہوا، وزیراعلی پنجاب اس پر وہ دل گرفتہ ہیں، اس سیلاب میں جانوں کا ضیاع 2010 کے سیلاب سے آدھا ہے، 25 اضلاع میں تیاری مکمل تھی، سیلاب کے باوجود زیادہ مسائل سامنے نہیں آئے، 2 اضلاع میں مشکلات کا سامنا تھا۔پنجاب حکومت کے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے جس کی کچھ لوگوں کو تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ بیچارے اوپر والے پورشن سے خالی ہیں وہ کہتے ہیں کہاں ہیں نوے ہزار گھر، بھائی یہ گھر بکنے کے لئے نہیں ہیں، جو کچھ نہیں کرسکتے وہ منہ ہلا سکتے ہیں۔