سیف علی خان کی بہنوں نے پہلی شادی میں شریک نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی

سیف علی خان کی بہنوں نے پہلی شادی میں شریک نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بہنوں، صبا اور سوہا علی خان، نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی امریتا سنگھ سے شادی میں شریک نہیں ہو سکیں کیونکہ یہ شادی اچانک اور آخری وقت میں ہوئی تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ جب سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے شادی کی، وہ دونوں اسکول میں زیرِ تعلیم تھیں اور اس وقت یہ خبر بہت جلد پھیل گئی تھی۔صبا علی خان نے بتایا کہ انہیں اس وقت اسکول کے پرنسپل کے دفتر سے فون آیا جس میں بتایا گیا کہ شادی کے بارے میں کسی کو کچھ نہ بتایا جائے، کیونکہ یہ خبر اخباروں میں بھی گردش میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس شادی کے بارے میں بہت کم جانتی تھیں اور اچانک ہونے کی وجہ سے پریشان ہوئی تھیں۔ دوسری طرف، سوہا علی خان نے کہا کہ اسے اس وقت بہت کم عمر تھی اور اس نے اپنی فرانسیسی زبان کی ٹیچر سے بھائی کی شادی کے بارے میں سنا۔ وہ بھی اس شادی کو آخری وقت میں ہونے والی قرار دیتی ہیں۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے اکتوبر 1991ء میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں خاندان کے قریبی افراد ہی شریک ہوئے۔ شادی کے کچھ سال بعد، 1995ء میں ان کی بیٹی سارہ علی خان اور 2001ء میں بیٹے ابراہیم علی خان پیدا ہوئے۔ تاہم، 13 سال بعد، 2004ء میں، دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کا رشتہ اس عرصے میں خوشگوار رہا اور دونوں نے بچوں کی پرورش مشترکہ طور پر کی۔