مارکیٹ میں برائلر مرغی کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے لگیں

مارکیٹ میں برائلر مرغی کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے لگیں

مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ 468 روپے فی کلو کے باوجود 20 سے 25 روپے زیادہ فروخت ہو رہا ہے، اور پرچون مارکیٹ میں یہ قیمت 480 سے 485 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح، چھوٹا گوشت سرکاری نرخ 1600 روپے کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ بڑا گوشت 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 268 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں انڈے 275 سے 278 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔شہریوں نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی، گوشت اور انڈوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔