مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، سرکاری ریٹ 454 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 465 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
پرچون مارکیٹ میں چھوٹا گوشت بھی سرکاری نرخ 1600 روپے کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، جبکہ بڑے گوشت کی قیمت 800 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ 245 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 250 سے 255 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوشت اور انڈوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔