بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب کم آمدنی والے طبقے کے لیے معیاری آٹے کی قیمتیں ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیادی ضرورت کی اشیاء میں سب سے اہم آٹا ہے، لیکن نجی کمپنیوں کی جانب سے اس کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔مارکیٹ میں 5 کلوگرام کے آٹے کے تھیلے کی قیمتیں 900 سے 1030 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کمپنیوں کے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ بھی معیاری آٹے کو مناسب نرخوں پر حاصل کر سکے۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ مارکیٹ میں قیمتوں کو قابو میں لانے اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرے تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی آسان بنائی جا سکے۔ اس حوالے سے عوام میں حکومت کی جانب سے فوری کارروائی کا انتظار ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات سے عوام کو ریلیف مل سکے