پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 2300 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اور اب 20 کلو تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ پنجاب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی اور مارکیٹ میں پیدا ہونے والی قلت ہے۔ ان کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے اس اچانک مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آٹے کی فراہمی اور قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔