دھرنے ختم کرانے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات آج ہوں گے

دھرنے ختم کرانے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے دھرنے ختم کرانے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق حکومتی وفد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں آج منصورہ جائے گا۔ وفد میں رانا ثناء اللہ اور خواجہ سلمان رفیق بھی شامل ہوں گے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی میں سید فراست شاہ، نصر اللہ رندھاوا، ضیاء الدین انصاری اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پٹرولیم لیوی، آئی پی پیز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دے رکھے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے۔