یوگنڈا کے قومی فٹبال کپتان ڈیوڈ اووری کا مبینہ ڈاکوؤں کے حملے میں انتقال

یوگنڈا کے قومی فٹبال کپتان ڈیوڈ اووری کا مبینہ ڈاکوؤں کے حملے میں انتقال

یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان، 27 سالہ ڈیوڈ اووری، کا مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے حملے میں جان چلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کمپالا کے علاقے ماکنڈیے میں ان کے گھر کے قریب پیش آیا۔ حملہ آوروں نے اووری سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی، اور مزاحمت کرنے پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آوروں نے اووری پر پتھروں سے حملہ کیا، جس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ زخمی فٹبالر کو پہلے قریبی کلینک اور بعد میں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔ڈیوڈ اووری یوگنڈا کے معروف کلب ایس سی ولا کے کپتان تھے اور رائٹ بیک کے ساتھ ساتھ مڈفیلڈر کے طور پر بھی کھیلتے تھے۔ ایس سی ولا نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک رہنما، دوست اور بھائی کو کھویا ہے۔یوگنڈا فٹبال فیڈریشن نے انہیں میدان کے اندر اور باہر ایک مثالی قائد اور نوجوان نسل کے لیے متاثر کن شخصیت قرار دیا ہے۔