پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور کجانی ہاکا فٹبال کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ ہو گیا ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین نے 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے عمان کے کلب صلالہ سے بھی کھیل کا تجربہ حاصل کیا ہے۔صدام حسین نے کہا کہ سخت محنت کے بعد انہیں نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک چھوٹے کلب سے یورپی کلب تک کا یہ سفر حیرت انگیز ہے اور وہ اپنے نئے کلب کے لیے جذبہ، تجربہ اور مہارتیں دینے کے لیے تیار ہیں۔