اسلام پورہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ نقب زن ملزم گرفتار کر لیا

لاہور( خصوص رپورٹ)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ایک ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چند روز قبل ایک گھر کا تالہ توڑ کر تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم واردات سے قبل رات کے وقت گھروں کی ریکی کرتا تھا اور گھر والوں کی غیر موجودگی یا بالائی منزل پر موجود ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم بھی ہے۔