لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ میں معمولی جھگڑے پر سہیل لنگڑا وغیرہ کی فائرنگ سے شایان سہیل کے قتل ہونے کا معاملہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے قتل میں ملوث2 خواتین ملزمہ کوگرفتار کرلیاپولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل لنگڑا، ثریا، اورزینت کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیادیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا مفرور ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا