5برس سے روپوش قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

ای پولیس پوسٹ ایپ سے شناخت، سندھ پولیس کو مطلوب ملزم ناکے پر پکڑا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم عبدالکریم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو پبلک ٹرانسپورٹ میں مشکوک جان کر روکا گیا، جہاں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر وہ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری نکلا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اسٹور گنج، شکارپور (سندھ) میں قتل کا مقدمہ درج ہے اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ پانچ برس سے لاہور میں روپوش تھا۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ متعلقہ سندھ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔