30سالہ خاتون، 25سالہ نوجوان کی خودکشی

 ہاجرہ بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں کھا لیں، محنت مزوری کرنیوالے عامر نے بھی موت گلے لگا لی 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں الگ الگ علاقوں میں دو افراد نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کی نئی آبادی بھابڑہ میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون ہاجرہ بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں کھا لیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ دوسری جانب لیاقت آباد میں 25 سالہ عامر نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ عامر کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے تھا اور وہ لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ دونوں واقعات کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں