لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں 30سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کے علاقے میں 30سالہ عظیم نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی ہے،عظیم کو جناح ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔