25سالہ لڑکی قتل

نامعلوم افراد نے  نائلہ کو گولیاں ماریں ، لاش لائبریری کے سامنے پھینک دی ،بہن شمائلہ  کی مدعیت میں مقدمہ درج 
 مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں پچیس سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نیبرقعہ پوش لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا  جبکہ اسکی لاش  مریدکے شیخوپورہ روڈ پر لائبریری کے سامنے پھینک دی گئی۔ مقتولہ کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے جو  رانا ٹاو?ن تحصیل فیروزوالہ کی رہائشی ہے ،اس کی  بہن شمائلہ کی مدعیت میں  مقدمہ درج کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے پاس سے دو موبائل فونز اور گولیوں کے خول ملے ہیں ، فرانزک ٹیموں نے اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔