لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ ناصرہ بی بی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر نوید اور سیف اللہ کو گرفتار کر لیاجنہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہیپولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیامقتولہ کے بھائی عبدالحمید کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔