مقتول بھائیوں کی شناخت 25سالہ الفت اور 28سالہ شان کے نام سے ہوئی، وقوعہ ڈیرہ ا مل والی میں پیش آیا

شیخوپورہ(خصوصی رپوٹ)فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ، وقوعہ خانقاہ ڈوگراںکے علاقہ ڈیرہ ا مل والی میں پیش آیا بتایا گیا ہے کہ رشتے داروں نے پرانی دشمنی کی وجہ سے گھر میں آ کر فائرنگ کی ریسکیو کی امدادی ٹیم نے جاںبحق بھائیوں کی لاشوں کو پولیس کے سپرد کر دیا۔مقتول بھائیوں کی شناخت 25سالہ الفت اور 28سالہ شان کے نام سے ہوئی ہے۔