زہریلی گولیاں کھانے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ،تحقیقات شروع
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں 30 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق رمشا نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے باعث اس کی طبیعت غیر ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ زیر علاج ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں