امریکہ نے بجلی گھروں پر حملہ کیا تو تمام خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبودیں گے:ایرانی عہدیدار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے اگر امریکہ نے ہمارے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا تو جواب میں ایک ایک خلیجی ملک کو اندھیرے میں ڈبودیں گے۔یہ بات عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں خلیجی ممالک دو اہم عہدیداروں نے کی ہے تاہم حکومتِ ایران نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایران نے صرف دھمکی ہی نہیں دی بلکہ مبینہ طور پر ایسے اہم تنصیبات اور اہداف کی فہرست بھی پیش کی جنہیں جوابی حملے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے تاہم ان اہداف کی تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔