امریکی فوج پیٹریاٹ میزائل کا اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کررہی ہے ‘ اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کاجنگی گروپ اورمیرینزدستہ بھی شامل ہونے کیلئے تیار ہے:وال اسٹریٹ جنرل
ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑا تو یقینا کروں گا،ایران 1979 سے امریکہ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے:امریکہ صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے کہا ہے ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انتخابات کے بعد ایران حملوں سے متعلق خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا ہے اور ممکنہ امریکی کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کررہی ہے جبکہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کاجنگی گروپ اورمیرینزدستہ بھی شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کا کہناہے کہ امریکی حملوں کی صورت میں ایران کا جوابی حملوں کا انتباہ دیا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیایران پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے دوبارہ حملوں کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ریاست ٹیکساس میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک ہے، اگر ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑا تو یقینا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں میری بڑی کامیابیوں میں سے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔