برائلر اور انڈے پھر مہنگے – عوامی بجٹ پر نیا بوجھ

برائلر اور انڈے پھر مہنگے – عوامی بجٹ پر نیا بوجھ

ویب ڈیسک: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے، جس سے روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اب اس کی نئی قیمت 569 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، ہول سیل میں یہ 379 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پرچون سطح پر اس کی قیمت 393 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے سے گوشت کی دستیابی اور خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے، جس کا اثر عوام کے روزمرہ کے بجٹ پر پڑ رہا ہے۔اسی طرح، انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 اب ایک درجن انڈوں کی قیمت 282 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 8,340 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے سبب عام شہریوں کو روزمرہ کی اشیاء کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، جس سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ مہنگائی کے اس حالیہ طوفان سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر مؤثر اقدام اور قیمتوں پر کنٹرول کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔