لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم، انڈے مہنگے

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم، انڈے مہنگے

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 790 روپے فی کلو پر برقرار ہے اور اس میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔دوسری طرف انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈے 274 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔