ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں زندہ مرغی، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پشاور:
پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 425 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
لاہور:
لاہور میں:مرغی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 584 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 403 روپے فی کلو مقرر ہوا۔انڈوں کی قیمت میں بھی 1 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 271 روپے فی درجن ہو گئی۔
گزشتہ روز:
تھوک ریٹ: 384 روپے
پرچون ریٹ: 398 روپے
گوشت: 577 روپے فی کلو
انڈے: 270 روپے فی درجن تھے۔
ملتان:
ملتان میں:زندہ مرغی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا۔مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا ہوا، جو اب 545 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے اور پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو ہے۔
گزشتہ روز:
تھوک ریٹ: 354 روپے
پرچون ریٹ: 368 روپے
گوشت: 530 روپے
انڈے: 268 روپے فی درجن تھے۔