لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت برقرار، انڈے مزید مہنگے

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت برقرار، انڈے مزید مہنگے

ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام دیکھا جا رہا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 272 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔