لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار، انڈے 2 روپے مہنگے

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار، انڈے 2 روپے مہنگے

ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں برقرار ہیں، جہاں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔دوسری جانب، لاہور میں انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب انڈے 276 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز انڈوں کی قیمت 274 روپے فی درجن تھی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، مرغی اور انڈوں کی قیمتیں شہر میں معمولی سطح پر برقرار ہیں، جس سے صارفین پر کم قیمتوں کے اثرات کم نظر آ رہے ہیں۔