شہر میں برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو روزمرہ اشیائے خورونوش پر مزید اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔
جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 255 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تھوک قیمت 269 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 283 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت 222 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔