شہید کنسٹیبل محمد طارق کی برسی ,پولیس گارڈ کی قبر پر حاضری

بادامی باغ کے علاقہ میں دوران ریڈ فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق شہید کنسٹیبل محمد طارق کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے کنسٹیبل محمد طارق 06 اگست 2009 کو سی آئی اے کوتوالی تعینات تھے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بادامی باغ کے علاقہ میں دوران ریڈ فائرنگ کے تبادلہ میں آپ شہید ہو گئے ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا