یونیورسٹی میں پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ سے گولی لگنے سے شہید ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہیں شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہنواز خاں کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی ایس پی ہیڈ کوارٹراحمد زنیر چیمہ کے مطابق لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر 28فروری 1993 کو تھانہ فیکٹری ایریا تعینات تھے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہنواز خاں لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی ڈیوٹی پر تھے یونیورسٹی میں پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی گئی گولی لگنے سے آپ شہید ہو گئے۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں۔پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہیشہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔