48 گھنٹوں میں 5 ملزمان گرفتار،آئس برآمد

 جمشید و صابر کو ہوائی فائرنگ کرتے اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش 1 اشتہاری 2 ہوائی فائرنگ کے ملزمان شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا منشیات فروش آصف و جاوید کو منشیات سمیت روڑا گاوں سے گرفتار کیا 1 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی اشتہاری شکور پولیس کوچوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھاملزمان جمشید و صابر کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کیا گیاملزمان سے 223 بور رائفل اور 30 بور پستول و گولیاں برآمد کی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی