تین ملزم اویس ، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے
ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی ، لاش مردے خانے منتقل: سی سی ڈی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا معاملہ سی سی ڈی ماڈل ٹاون نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا قصور میں شدید فائرنگ کے تبادلہ میں چوتھا مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی ۔چوہنگ میں درج مقدمہ میں سے تین ملزم اویس ، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردی۔