فائرنگ کی زد میں آکر گینگ ریپ کا مرکزی ملزم خاور فیاض اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گینگ ریپ کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیاسی سی ڈی حافظ آباد نے تھانہ کسوکی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے شوہر کے سامنے بیوی سیگینگ ریپ کرنیوالا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ کسوکی میں چھاپہ مارا ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر گینگ ریپ کا مرکزی ملزم خاور فیاض اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ملزم کے تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ہلاک ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل میاں بیوی کو اغواء کرکے شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کیا تھا ملزمان نے گینگ ریپ کے دوران عورت کی برہنہ حالت میں ویڈیوز بھی بنائیں ملزمان نے میاں بیوی کو بھی زبردستی بدفعلی پر مجبور کیا اور انکی ویڈیوز بنائیں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔عورتیں اور بچے ہماری ریڈ لائین ہے۔ انکی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے