سرگودھا (آئی این پی) سرگودھا میں طالبہ گینگ ریپ کیس کا زخمی مرکزی ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والے دیگر 5 ملزمان تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال شاہپور میں زیر علاج ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور سی سی ڈی نے 6 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 20 روز قبل طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔