ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا:سید ذیشان رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیاایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئیانچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھاملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے