موٹر و ے گینگ ریپ کے ملزموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث موٹر و ے گینگ ریپ کے ملزموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت نہیں ہو سکی ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا۔