بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری‘ اساتذہ اور سولر پینل صارفین کیلئے خوش خبری آنے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)بجٹ 2025-26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے اور نئے بجٹ میں اساتذہ اور سولر پینل صارفین کیلئے خوش خبری آنے کا امکان ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے،آئندہ مالی سال سے ٹیچرز کو 25 فیصد انکم ٹیکس ریبٹ حاصل ہو گا‘آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ البتہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے۔