برازیل میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لیے خوش خبری

ریوڈی جنیرو (آئی این پی) برازیل اپنی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے لیے  دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن اب یہ ملک ان لوگوں کے لیے بھی ایک پرکشش منزل بن چکا ہے جو منتقل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل اب غیر ملکیوں کو مستقل رہائش (Permanent Residency) کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت وہ ملک میں غیر معینہ مدت تک رہائش پزیر، ملازمت اور تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اگرچہ برازیل کو ایک خوش اخلاق اور مہمان نواز ملک سمجھا جاتا ہے، لیکن بعض شہروں میں رہائش کا خرچ کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں اور مطلوبہ شرائط پر پورا اترتے ہیں، تو یہ ایک بہترین موقع ہو سکتا ہے۔برازیل کا مستقل رہائشی ویزا آپ کو قانونی طور پر ملک میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مستقل رہائش حاصل کرنے کے چند اہم طریقے درج ذیل ہیں۔کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری برازیل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا ایک عام ذریعہ ہے۔ماہرانہ ملازمت حاصل کرنا اور اسپانسرشپ کا حصول عارضی ویزے کی راہ ہموار کرتا ہے، جو بعد میں مستقل ویزا میں تبدیل کیا جا سکتا ہے