اسلام ٓاباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے راولپنڈی سے آٹے کے 2ٹرک تحویل میں لے کر سیل کرنے کیخلاف درخواست پر فوڈ کنٹرولر اسلام آباد کے اختیارات کی تفصیلی رپورٹ جمعرات 9 اپریل تک طلب کرلی،جبکہ عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے کہاہے کہ راولپنڈی کی حدود میں فوڈ کنٹرولر اسلام آبادکیسے کارروائی کر سکتا ہے؟کس ضابطے کے تحت کارروائی کی گئی، نوٹیفائی افسر کون ہے؟ عدالت نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں راولپنڈی سے آٹے کے 2ٹرک تحویل میں لے کر سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فوڈ کنٹرولر اسلام آباد کے اختیارات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ9اپریل کو جمع کرانے کی ہدایت کردی