میٹرک بورڈ امتحانات : کنٹرولر دفتر میں شکایات سیل قائم

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2025 کے شفاف انعقاد کے لیے کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں ایک شکایت سیل / ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔لہذا امتحان سے متعلقہ ہر قسم کی شکایات درج ذیل افسروں سے رابطہ کرکے درج کرائی جاسکتی ہیں، مزید یہ کہ تحریری شکایات بنام کنٹرولر دستی ون ونڈو سیکشن بورڈ آفس یا ڈاک ارسال کی جاسکتی ہیں۔ان میں محمد زاہد میاں کنٹرولر امتحانات،طاہر شفقت اسسٹنٹ میٹرک ٹیبلیشن ،محمد ایوب خان جونیئر کلرک میٹرک ٹیبولیشن ودیگر شامل ہیں۔